اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوگ

24

فلسطین کی آزادی کے لئے عظیم قربانی دیکر ہمیشہ کے لئے تاریخ میں امر ہونے والے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پاکستان سمیت دنیابھر میں سوگ منایا گیا ۔اس حوالے سے پاکستان میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک بھر میں گزشتہ روز جمعے کے روز غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔اس کے لئےایک روز پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسئلہ فلسطین پر ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ،فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روزملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا ۔فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی۔نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مشاورتی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں مسلم لیگ(ق)، ایم کیوایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس میں شرکت پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جہاں اجلاس کے شرکا نے 9ماہ سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔اعلامیے کے مطابق مشاورتی اجلاس میں گزشتہ سے پیوستہ روز تہران میں اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔بیان میں کہا گیا تھاکہ تہران کا واقعہ خطے میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے اور ایسے واقعات امن کو تباہ اور خطے میں کشیدگی کی فضا کو ہوا دیتے ہیں۔وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کو امت مسلمہ کے لیے المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اقوانم متحدہ کی قراردادوں، عالمی عدالت کے فیصلوں اور قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔اس سلسلے میں کہا تھاگیا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور وہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے دوٹوک اور واضح مؤقف اپنائے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا تھاکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری خاموشی توڑے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکے۔مشاورتی اجلاس میں نہتے فلسطینیوں کی امداد تک رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطین کو امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلسطینی بہن بھائیوں کی طبی امداد کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبا کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ دیا جائے گا۔اعلامیے کے دوسرے دن فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا جبکہ پارلیمنٹ میں فلسطین سے مکمل اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی گئی ۔اس حوالے سے فیصلہ کئے گئے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ پورے ملک میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔دنیا نے دیکھا کہ آزادی کے لئے جہدوجہد کرنے والوں کے ہیرو کو تاریخ ژندہ رکھتی ہے ،اسماعیل ہانیہ جیسے تحریک حریت کے رہنما ہمیشہ اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے ،اپنی زندگی دوسروں کی مدد سے آراستہ کرکے خود مشکلات ومصائب کو گلے سے لگایا اور اسی راستے پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،اسماعیل ہانیہ کی پوری زندگی جہدوجہد آزادی کے لئے وقف رہی انہوں نے ہر موقع پر امن کے عمل کو آگے بڑھایا ،دنیا کن کے محکوم ،مظلوم انسانوں کو عزت وآبرو کے ساتھ ژندہ رہنے کا حوصلہ بخشا ،اسماعیل ہانیہ کی عظیم قربانی کو پوری۔ دنیا کے باشعور انسان سلام پیش کرتے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.