ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

24

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔
محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے۔

محسن نقوی نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا مزید

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.