حکومت کا عیدالضحیٰ سے قبل بڑا ریلیف ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے سے زائد کمی کا اعلان

65

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے سے زائد کمی کا اعلان کردیا ہے
نئی قیمتوں کا اطلاق 15جون کی تاریخ کے آغاز سے ہوگا۔
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر اورپیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
یکم جون کو ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اورپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف دیا جاچکا ہے۔
ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

مزید برآں پی ایم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے کی کمی کردی ہے، صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی گئی۔
صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیا گیا۔
وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔ پیکج سے صنعتی اور زرعی پیدواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ پیکج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔ صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.