ٹی 20 ورلڈ کپ: شاہد آفریدی کا قومی ٹیم سے متعلق بڑا دعویٰ
ٹیم پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے آگے بڑھنے کے امکانات پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
منگل کےروز پی سی بی پوڈ کاسٹ پر اظہارِخیال کرتے ہوئے، شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی حمایت کی اور پیش گوئی کی کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی کنڈیشنز ہمارے کھلاڑیوں کے مطابق ہوں گی، ہمارے اسپنرز اور فاسٹ بولرز بہت اچھے ہیں اور بلے باز بھی شاندار فارم میں ہیں۔
فیلڈنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ایک اور اہم چیز جو پاکستان کو میچ جتوائے گی وہ ان کی فیلڈنگ ہوگی کیونکہ انہیں ہر دستیاب موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
شاہد خان آفریدی نے پوری ٹیم بالخصوص سینئر کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کپتان بابر اعظم کی پیروی کریں انہوں نے بے خوف فیصلہ سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کو بابر کا ساتھ دینا چاہیے، خاص طور پر سینئرپلیئرز، اور کپتان کو فیصلے کرتے وقت بے خوف ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کا فائنل کھیل سکتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ2024 میں پاکستان کا سفر ڈیلاس سے شروع ہوگا، جہاں وہ 6 جون کو شریک میزبان امریکا سے مقابلہ کرے گا، اس کے بعد 9 جون کو بھارت سے ٹاکرا ہوگا اور 12 جون کو کینیڈا کے خلاف میچ نیویارک میں ہو گا۔ گرین شرٹس کا آخری لیگ میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو فلوریڈا میں ہونا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔
پاکستان کے میچوں کا شیڈول:
پہلا میچ 6 جون – بمقابلہ امریکہ، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ڈلاس۔
دوسرا میچ 9 جون – بمقابلہ انڈیا، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک۔
تیسرامیچ11 جون – بمقابلہ کینیڈا، ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک۔
چوتھامیچ16 جون – بمقابلہ آئرلینڈ، سینٹرل بروورڈ پارک اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لاڈر ہل، فلوریڈا۔
تبصرے بند ہیں.