ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس متنازعہ

40
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس نایاب ہو گئے، سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف بھی بھرپور کوشش کے باوجود اسے حاصل نہیں کر سکے۔

انہوں نے آئی سی سی کے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے نہیں سنا کہ اسے ٹکٹس ملے ہوں،

مخصوص افراد نے تمام ٹکٹس پر قبضہ کر لیا جو اب مبینہ طور پر بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پی سی بی کو بھی اس حوالے سے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کا کہا لیکن بدقسمتی سے میری ای میل تک کا کسی نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ بعض ویب سائٹس پر ہزاروں ڈالرز میں ٹکٹس فروخت کی جا رہی ہیں، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں لاکھوں بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی سی سی امریکا میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے ٹکٹنگ سسٹم بہتر اور ساتھ ریٹس بھی مناسب رکھنے ہوں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.