عمر اکمل اور شریف فیملی میں گہرا تعلق

228
عمراکمل کے شریف فیلی کے ساتھ تعلقات
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا کہ ہر فرد کے ذاتی رابطے ہوتے ہیں،

میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا۔

عمر اکمل نے شکوہ کیا کہ میری زندگی میں کچھ مسائل آئے جس نے مجھے پریشان کیا،

کافی عرصے سے مجھے کرکٹ نہیں کھیلنے دی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ مجھ سے پرسنل ہورہے ہیں،

میں نے اپنی پرفارمنس دیکھائی اور درخواست کی کہ موقع دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، انشااللہ اگر موقع ملا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں عمر اکمل سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے لندن گئے تھے،

جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے کرکٹ میں بہتری آئے گی اور ایک درخواست کی ہے امید ہے جلد قبول ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ 34 سالہ عمر اکمل نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.