سائفر ، توشہ خانہ کیس ، عمران خان کی اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل

57

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، ڈیلی سرزمین)سائفر اور توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنے گا۔

علاوہ ازیں سائفر کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اپیلوں کی سماعت بھی پیر کو ہو گی۔

Special bench constituted on Cipher, Tosha Khana case, Imran Khan appeals

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.