پی آئی اے نجکاری، 51 فیصد شیئرز فروخت، 49 فیصد حکومت ملکیت میں رہیں گے

113

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے باوجود تقریباً 49 فیصد شیئرز حکومت کی ملکیت میں ہی رہیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کے لیے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے کرلی گئی۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے رواں ہفتے این او سی جاری اور اثاثے واپس منتقل ہو جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو قرض 10 برس میں
تقریباً 12 فیصد شرح سود پر ملے گا۔ ابتدائی ڈھانچے کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد تک
شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔

پی آئی اے کی نجکاری سے موصول رقم بحالی کیلئے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اس کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے منافع بخش ادارہ بننے پر ملنے والے ڈیوڈنڈ سے بینکوں کو
قرض واپس کیا جائے گا۔ ٹرم شیٹ سائن کے مطابق بینکوں کو سکوک، اسلامک اور کنونشنل بانڈز جاری کیے جا سکتے۔

PIA privatized, 51 percent shares sold, 49 percent will remain government owned

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.