ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے
ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے تیار ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کے متبادل کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں جیسن ہولڈرکی جگہ اوبیڈ مک کوئے کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے چند روز قبل ہی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیت کر ویسٹ انڈیز نے دوسری ٹیموں کو اپنے ارادوں سے خبردار کردیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح دلانے میں روسٹن چیس کا اہم کردار رہا، انھوں نے دوسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز نے اتوار کو سبینا پارک میں جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 16 رنز سے شکست دی۔ کیربیئنز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری مل گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.