ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے سری لنکا ٹیم کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

92
سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت ونندو ہسارنگا کریں گے جبکہ چریتھ اسا لنکا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے سری لنکن اسکواڈ میں شامل ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس، پتھوم نساناکا، کمیندو مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، اینجلو میتھیوز اور دسون شناکا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھکشانا، دُنیتھ ویلالاگے، دُشمانتھا چمیرا، نوان تھوشارا ، ماتھیشا پھتی رانا اور دلشان مدھو شانکا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

15 رُکنی ٹیم کے علاوہ چار ٹریولنگ ریزرو بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.