اداریہ

27

پٹرول کی قیمتیں کم ازکم 100روپے کم کرنے کی ضرورت

پاکستان میں ہوشربا مہنگائی کنٹرول کرنے کی خاطر معاشی استحکام لانا ناگزیر قرار دیا جارہا ہے ۔جس کے لئے حکومت کی جانب سے سخت فیصلوں کا اعلان بھی سامنے آیا ہے ۔عام آدمی کیلئے اشیائے ضرویہ کی خریداری مشکل ہورہی ہے اور ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ان حالات میں پاکستان کے عوام کو فوری ریلیف کی اشد ضرورت ہے ۔ملک میں مہنگائی کی سب سے بنیادی وجوہات ایک پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں اضافہ قرار دی جارہی ہے اس کے باعث ہرشے کی قیمت بڑھائی جاتی ہے دوسرا ملک میں یوٹیلیٹی بلز کے نرخ۔ بھی اسی رفتار سے بڑھتے رہتے ہیں جو مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ عام آدمی کی مشکلات میں ہوشربا اضافے کا سبب ہے ۔اس صورتحال میں ملک میں پٹرول کے قیمتوں میں کمی کا عوامی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ،حکومت نے 60روپے لیٹر پٹرول کی قیمت مسلسل اضافے کے باعث اب تک تقریبا 300روپے فی لیٹر تک پہنچادی ہے اس دوران سیاسی جماعتیں پٹرول مہنگا کرنے کا سبب ایک دوسرے کو قرار دیتی آرہی ہیں ،اب جس جماعت نے پٹرول کی قیمت مناسب حد تک کم کرنے کا وعدہ کیا تھا وہی برسر اقتدار ہے مگر اس نے آتے ہی پٹرول عید کے موقع پر مزید مہنگا کیا ہے پھر اب مئی کے آغاز پر پٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے یہ کچھ اچھی شروعات ہے تاہم ابھی اس حوالے سے بہت کچھ کرنا ہے ۔اس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اب میڈیا میں اس حوالے سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کنزیومر پرائس پر کام کیا اور اسی کے پیش نظر موٹر اسپرٹ اور پائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔پیترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاع آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا۔مذکورہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت290روپے 38پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔اس سے قبل عید الفطر سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے 9 روپے 66 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کردیا تھا۔اس سے قبل عیدالفطر سے پہلے یکم اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔اس حساب سے تو پھر ابھی بھی عوام سراسر خسارے میں ہیں کیونکہ حکومت کو اب کم ازکم 100روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مہنگائی میں کچھ تو کمی لانے کا جواز پیدا کیا جاسکے ۔موجودہ ہوشربا مہنگائی میں فوری کمی لانے کے لئے حکومت کو اب پٹرول کے نرخوں میں واضح کمی لانے کی خاطر کام کرنا ہوگا ۔جس رفتار سے پٹرول مہنگا کیا گیا اسی طرح اب اسے سستا کرکے عام لوگوں کو فوری ریلیف دینے کا راستہ بھی نکالا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.