وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

62
فرنٹیئر کانسٹیبلری
وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے، چینی باشندوں اور بجلی گھروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے متعلق سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے امن وامان برقرار رکھنے کیلیے وفاقی حکومت سے ایف سی کی خدمات مانگی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی۔ نیلم جہلم، منگلا، گل پور پاور ہاؤسز کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی کو تعینات کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 پلاٹونز تعینات کیے جائیں گے اور یہ تعیناتی 3 ماہ کے لیے ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.