بیرسٹر گوہر بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

44

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہئوے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کیلئے 3 امیدواروں کی درخواست قبول کی تھی تاہم اشرف جباراور اسلم پارٹی مفاد کی خاطر دستبردار ہوئے اور بیرسٹر گوہربلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

اس کے علاوہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب ، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا اور حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.