آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

28
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے بیٹر کمندو مینڈس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں، انہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے آئر لینڈ کے مارک اڈائر اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

دوسری جانب خواتین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کی بیٹر مایا بوچیئیر آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

آسٹریلیا کی ایش گارڈنر اور نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.