محکمہ موسمیات کی گرمی کی شدت میں کمی اور بوندا باندی کی پیشگوئی

42
کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر کے چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور مغرب سے 16کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب نجی موسمیاتی ادارے کا بتانا ہے کہ پیر سے ہفتے کے درمیان کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، پیر سے ہفتے کے درمیان کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور ہوائیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار چلتی رہیں گی۔

نجی ادارے کے مطابق پیر تا ہفتہ کراچی کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہو سکتا ہے۔

ادارے کے مطابق سمندری بادلوں کے باعث چند مقامات پر رات گئے بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.