پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکا

39
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبصرے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی، سعودی وزیرخارجہ سے خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے کام جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اس موقع پر تنازع کے طویل مدتی پائیدارحل اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.