پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی ہر سازش کچلنے کا فیصلہ

20

اداریہ

پاکستان میں غیرملکی مہمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مکروہ سازش کو کچلنے کا عزم ظاہر کرتا ہے
کہ پائیدار امن کے قیام کی خاطر تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کا لاکر دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے جائیں گے
اس تناظر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان، اس کے عوام، مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا
انہوں نے کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں سے ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور
پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے دہشتگردی کے واقعات میں حالیہ اضافے کو نوٹ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کے حوصلہ کو کم سمجھا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی سے اس وقت تک لڑیں گے جب تک پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا
اور ہم اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کہ پاکستان کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے والا ہر غیر ملکی شہری خصوصاً چینی شہری پاکستان میں محفوظ رہے
ہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر شرکا نے ریاست کو دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی سے جامع طور پر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے واقعے کے ذمے داروں اور سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کے لیے اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا۔
پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر
خودکش حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایاجارہا ہے
دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ بعض غیر ملکی عناصر پاکستان میں دہشتگردوں کی مدد میں ملوث ہیں
دہشتگردی میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایاجائے گا۔
ادھر چین نے شانگلہ میں ہونےو الے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی
چین نے پاکستان سے حملے کی جامع تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں
لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کے دہشت گرد
حملے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا
چین اس دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی
جلد از جلد جامع تحقیقات کرکے اس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے
اور چینی شہریوں، پاکستان میں جاری منصوبوں اوریہاں قائم چینی اداروں کے لیے
سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ
چین اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے اسٹریٹجک شراکت دار اور
انتہائی برادرانہ ممالک ہیں اور سی پیک کا پاکستان کی سماجی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون میں دراڑ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ان حالات میں جب پاکستان کی عسکری وسیاسی قیادت
ایک صفحے پر آ کر دہشتگردی کو پوری قوت سے کچلنے کے لئے تیار ہے تو دوسری جانب
چین بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔
چینی قیادت نے پاکستان کے ساتھ ملکر ہر طرح کی دہشتگردی کو کچلنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
پاک چین دوستی کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ۔دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان
دراڑ ڈالنے والوں کو پھر شکست ہوئی ہے ۔پاک چین دوستی خطے کے امن ، ترقی اور
خوشحالی لانے کا سبب ہوگی ۔
اسی حوالے سے چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
ادھر چین نے شانگلہ میں ہونےو الے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین نے پاکستان سے
حملے کی جامع تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کے دہشت گرد
حملے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا، چین اس دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی
جلد از جلد جامع تحقیقات کرکے اس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے
اور چینی شہریوں، پاکستان میں جاری منصوبوں اوریہاں قائم چینی اداروں کے لیے
سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ
چین اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے اسٹریٹجک شراکت دار اور
انتہائی برادرانہ ممالک ہیں
اور سی پیک کا پاکستان کی سماجی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون میں دراڑ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں
پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے والوں کو پہلے کی طرح اب پھر شکست ہوئی
اب پاکستان ایسی کسی سازش کو جڑ سے ختم کرکے دم لینے کے بیانیہ پر کاربند ہے ۔

29/0324

https://dailysarzameen.com/archives/category/editorial

today

https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/03/p3-8-scaled.webp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.