حکومت ملک بھر میں ٹی بی کے مفت علاج کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے، افتخار علی شلوانی

54

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر)وفاقی سیکرٹری برائے قومی ہیلتھ افتخار علی شلوانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ٹی بی کے مفت علاج کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔

ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے، ہم سب کو ملکر ٹی بی کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے، وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت صحت کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی بی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔پاکستان دنیا میں ٹی بی کے حوالے پانچویں نمبر پر ہے۔ حکومت ملک بھر میں ٹی بی کا مفت علاج کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔ 1500 سے زیادہ سرکاری اور نجی سنٹرز میں ٹی بی کی تشخیص اور مفت علاج ہورہاہے۔ 15000 سے زیادہ جنرل پریکٹیشنرز ٹی بی کنٹرول کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.