دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن ،ترقی اور خوشحالی لانے کا عزم

75

اداریہ

پاک فوج نے دنیا کو خطرناک دہشتگردوں سے بچانے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔عالمی برادری پاک فوج کے معرکوں کی معترف بھی ہے
،پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑرہی ہے ۔قوم پاک فوج کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے
آج بھی حالت جنگ ہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔۔پاکستان میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر پورے ملک میں بے چینی ہے
سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے ہورہے ہیں ،
دہشتگردوں کے کیخلاف منظم اور مربوط کارروائی بھی ہورہی ہے ان سب کے باوجود اب خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرادی
جس کے نتیجے میں 5 چینیوں سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی اسلام آباد سےکوہستان جارہی تھی۔
چینی انجنیئرز اسلام آباد سے داسوکیمپ میں جا رہے تھے۔
خودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔
چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعےکے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز نےگھیرے میں لے لیا ہے، سکیورٹی فورسز کا
بشام میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شاہراہ قراقرم بشام اور کوہستان کے درمیان آمدورفت کےلیے بند کردی گئی ہے۔
ادھرصدر مملکت آصف علی زرداری نے بشام میں چینی باشندوں پر حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے
چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے ہلاک چینی باشندوں کے اہلخانہ اور چینی حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےکہا ہے
کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
شانگلہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت کے بعد
وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے اور 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی
انھوں نے چینی صدر اور چینی وزیرِاعظم کے لیے واقعےکے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان واقعےکی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرائےگا،
واقعے کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دےگا۔ وزیرداخلہ دھماکےکے
فوری چینی سفارتخانے پہنچ گئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارتخانے پہنچ گئے
جہاں انہوں نے چینی سفیر سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی
تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نےجائے وقوع پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شانگلہ میں خودکش حملےکی مذمت کرتے ہوئے
آئی جی سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دھماکےکے زخمیوں کو فوری طبی امدادکی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔
ان حالات میں جب پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کو نقصان پہنچانے کی خاطر دشمن ہر حربہ استعمال کر رہا ہے
تو دہشتگردی کی اس لہر سے کو بھی کچلنا ضروری ہے ۔
دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانا ہونگے
پوری قوم دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ملکی اداروں کی تال میل سے سکیورٹی فورسز کی
کاوشیں ضرور کامیاب ہونگی ۔دشمں کو ہر محاذ پر شکست ہوکر رہے گی ۔
نئی حکومت نے بھی یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ پاک چین دوستی فروغ پائے گی ۔
خطے میں انکی مشترکہ جدوجہد سے امن ،ترقی اور خوشحالی کے چراغ روشن رہیں گے ۔

28/03/24

https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/03/p3-7-scaled.webp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.