محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

86
کراچی
کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

شہر میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے جب کہ اس وقت کراچی میں ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بھی آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق پورے ہفتے موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے جب کہ ہفتہ اوراتوارکو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.