اننت امبانی کی شادی، شاہ رخ کا اہلیہ گوری خان کیساتھ ڈانس وائرل

72

گجرات(بھارت)(مانیٹرنگ سیل) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

اننت امبانی کی شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے سجی شادی کی تقریبات میں جہاں عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریانا نے پرفارم کیا تو وہیں ‘کنگ آف رومانس’ یعنی شاہ رخ خان نے بھی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرکے تقریبات کو چار چاند لگائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کے آخری روز اپنی سُپر ہٹ فلم ‘ویر زارا’ کے گانے ‘میں یہاں ہوں’ پر اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ پرفارم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.