عمران خان کو بڑا ریلیف، 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

65

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی
پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس، زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر
فیصلہ سنایا، عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔

یاد رہے کہ زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں ضمانت کے لیے
سابق وزیر اعظم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات تھانہ ریس کورس، ایک نصیر آباد اور
ایک مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ظل شاہ قتل کیس میں حقائق چھپانے کے الزام میں
عمران خان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

8 مارچ 2023 کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر
پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک
شیڈول ریلی کی منسوخی کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ
ٹوئٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کارکن علی بلال (ظل شاہ) کو ’پنجاب پولیس نے قتل‘ کردیا ہے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل غیر جانبدرانہ اور
حقائق و شواہد پر مبنی انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ 18 مارچ 2023 کو جب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں
جج کے سامنے پیش ہونے کے لیے لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے نکلے
تو پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا
جس کے بعد ان کی پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اس کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف انسداد دہشت گردی
ایکٹ کے تحت توڑ پھوڑ، جلاؤ، گھیراؤ کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.