سعودی عرب میں بہت خوش ہوں، کرسٹیانو رونالڈو

262
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں اور مجھے یہاں بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں اور وہ ان دنوں عربی زبان میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گزرنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی اور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گی۔

انٹرویو کے آخر میں کرسٹیانو رونالڈو نے عربی میں لفظ ’شکراً‘ کہا جو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.