بھارت کے ٹکڑے ہونے کے آثار واضح ہونے لگے

آج کا اداریہ

2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہہ کر کہ پاک-بھارت کشیدگی ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور امید ہے یہ مستقل جنگ بندی ہوگی۔بھارت حکام کی خاموشی اور کئی دعووں کی قلعی کھول دی ۔
امریکی صدر نے ریاض میں سعودی امریکن انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں پسند نہیں، دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، گزشتہ ہفتے میری انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری جنگ بندی کروائی اور کشیدگی ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔جبکہ پاک بھارت سیز فائر کا اعلان تو بھارتی حکام نے کرڈالا لیکن امریکی ثالثی کا ذکر کرنا بھول گئے جبکہ دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے امریکہ کے کردار کو سراہتے ہوئے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا تھا۔
جاری دورہ سعودی عرب کے موقع پرامریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت قیادت غیر متزلزل اور طاقتور ہے، دونوں ممالک نے موجودہ کشیدہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور امید ہے یہ جنگ بندی ایسے ہی جاری رہے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ بہت ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلےاور یہ کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے، ممکن ہے امریکا ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔
ٹرمپ نے کہا کہ کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کے لیے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔ صدر ٹرمپ کے متعدد بار ان اعلانیہ بیانات نے بھارت کے تمام اطلاعات ‘ پبلک پالیسی اور سفارت کاری میں اس جھوٹے موقف کی حقیقت کو بھی بے نقاب کردیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ کسی تھرڈ پارٹی یا امریکا کے دباؤ کے بغیر ہی پاکستان اور بھارت کے ڈی جی آپر یشنز کے درمیان پاکستان کی جانب سے رابطہ کرنے پر ہوئی ہے۔

ظاہر ہے پاکستان کے مقابلے میں امریکا سے تجارت بند ہونے کی دھمکی بھارت کی معیشت کے لیے سانس بندہونے کے مترادف دھمکی تھی، ادھر پاکستان کے تابڑ توڑ حملوں نے رافیل طیاروں کی تباہی ‘ بھارتی فضا ئیہ کی بے بسی اور نا کامی کی حقیقی اطلاعات سے نریندر مودی کے لیے واحد آپر یشن تھا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ سے مداخلت کی درخواست کرکے جنگ بندی کرکے بھارت کو مزید تباہی و ناکامی سے بچالیں

صدرٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے کہا کہ آئیں ڈیل کریں، کچھ تجارت کی جائے۔نیوکلیئر میزائل نہ چلائیں، ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ بہت عمدہ بناتے ہیں۔
امریکی صدر کی اس وضاحت کے بعد کہ سیز فائر میں انکا کلیدی کردار تھا اب اس حوالے سے کو ابہام نہیں رہا تاہم بھارتیوں کو آپریشن سندور میں ناکامی اور آپریشن بنیان المرصوص کے نتائج تسلیم کرنے کی طرح امریکی ثالثی کے حوالے سے حالیہ کردار کی حقیقت تک پنچنے تک خاصا وقت درکار ہوگا  میڈیا پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی تعریفوں سے بھرا ہوا ہے، مختلف براعظموں کے لاکھوں افراد پاک فوج کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ترکی، ایران، بنگلہ دیش، فلسطین، سعودی عرب، آذربائیجان، اور وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے آنے والی زبردست تعریفیں اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی گونج انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور ٹک ٹوک پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔

کئی لوگ اس واقعے کو صرف فوجی تصادم کے طور پر نہیں دیکھ رہے، بلکہ اسے ایک شاندار اور نادر لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس میں ایک مسلم قوم نے فیصلہ کن انداز سے ایک بہت بڑے مخالف ملک کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

پاکستان کے دیرینہ اسٹریٹجک پارٹنر چین کے عوام میں بھی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں چائنیز شہریوں کے ایک گروپ کو پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے گرنے کا مذاق اڑاتے طنزیہ گانا گاتے اور رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح چند عرب نوجوان چائنیز لوگوں کی نقل کرتے ہوئے رافیل طیارے کی تباہی کے واقعے پر بھارت کا مذاق اڑا رہے ہیں
بہت سے بھارتی اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ جیت گئے ۔ازرائیل کے Herops Drone گرائے گئے ۔۔۔فرانس کے Rafael طیارے گرائے گئے۔۔روس کے Su MKI 30 گرائے گئے ۔۔برطانوی UAVs LTD گرائے گئے ۔۔۔روس کا ڈیفینس سسٹم S400 تباہ ہوا ۔۔بھارت کا بڑا بزنس ایونٹ IPL ملتوی ہوا ۔بھارت کو اپنے 36 ائیر پورٹس کو بند کرنا پڑا۔۔۔بھارت کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی بھارتی معیشت کو 83 بلین ڈالر کا نقصان ہو ۔۔پاکستانی ائیر سپیس بند ہونے سے بھارتی ائیر لائنز خسارے میں گئیں۔
بھارت کی 10 اہم ترین فوجی تنصیبات تباہ ہو گئیں ۔۔ دہلی کی فضاء میں 4 گھنٹے تک پاکستانی ڈرون پرواز کرتا رہا ۔۔۔ ہندوستان کے 100 سے زائد ڈرونز تباہ ہوئے ۔بھارت کا “برہاموس میزائل ڈپو” تباہ ہوا ۔۔۔ سیٹلائیٹ نظام ناکام ہوا ۔۔۔
سائبر اٹیک سے پاکستانی ہیکرز نے بھارتی دفاعی حساس معلومات چوری کر کے ڈارک انٹرنیٹ پر بیچنے کے لئے ڈال دیں۔۔۔
کشمیر میں 10 سے زائد چیک پوسٹوں پر پاکستان نے قبضہ کیا ۔۔۔
پوری دنیا کے میڈیا میں ہندوستانی حکومت کے جھوٹ اور فراڈ کا پردہ چاک ہوا ۔سفارتی دنیا میں بھارت کو ذلت اٹھانی پڑی ۔اور بہت کچھ ہوا ۔
جو یہاں لکھنا ممکن نہیں ۔اس کے باوجود ۔
ہندوستانی سپوکس پرسن جھوٹ بولیں ۔
تو سمجھ لیں وہ شکست کھا کر ٹوٹ چکا ہے۔
اب وہ اندرونی خلفشار کا شکار ہو گا ۔سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گا ۔کیونکہ جھوٹ کو زیادہ دیر چھپایا نہیں جا سکتا ۔ دنیا اس پر تھو تھو کرے گی ۔۔ہندوستان ہار چکا ۔لیکن ہار تدلیم کرنے حوصلہ نہیں۔پاکستان ہاتھوں شکست کے بعد اب اپنا وجود برقرار رکھنا بھارت کیلیے بڑا چیلن بن چکا ہے دفاعی ماہرین نے سوویت یونین کی برح بھارت کے ٹکڑوں کے خدشات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.