کالعدم ٹی ٹی پی کیجانب سے خاتون سے ایک ارب روپے بھتے کے مطالبے کا انکشاف

41

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کی جانب سے اسلام آباد کی رہائشی خاتون سے ایک ارب روپے بھتے کے مطالبے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے سیکٹر ڈی 12/2 کی رہائشی خاتون کو کال کی اور خاتون اور اسکی بیٹی کے گھر کی تصویریں بھیج کر ایک ارب بھتے کا مطالبہ کیا اور خوفزدہ کیا۔

گولڑہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا ہے جس کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے کال کرنے والوں نے 2 نمبر استعمال کیے۔ پہلی کال افغانستان جبکہ دوسری ایران سے کی گئی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار دھمکی آمیر کالز کی وجہ سے اپنے گھرمیں نہیں رہ سکتیں اس لیے انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.