ملکی مسائل کے ذمے داروں کے محاسبے کا تقاضا

6

اداریہ

پاکستان کے عوام بڑے مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں ،یوشربا مہنگائی نے قوم کو کا جینا مشکل کردیا ہے ۔ان حالات میں عوام کو ریلیف کے لئے جاری کاموں کی سخت نگرانی کی اشد ضرورت ہے ۔قوم کو مسائل کے دلدل میں پھینکنے والوں کا محاسبہ بھی ضروری ہے ۔قوم کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے عناصر ہی پاکستان کی موجودہ خراب صورتحال کے ذمے دارہیں ،اس لئے قوم کو نقصان پہنچانے والوں کو ہر حال میں عبرتناک مثال بنانا وقت کا تقاضہ ہے ۔اس حوالے سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے مہنگائی کا ذمہ دار بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو قرار دے دیا۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدر نواز شریف کی جانب سے کی گئی تھی۔ہنگامی مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔اجلاس سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، نواز شریف کا دوران اجلاس مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کوبجلی کے بھاری بلز سے نجات دلائےگی۔نواز شریف نے اپنی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے، بجلی کے بلوں ،معیشت کی مضبوطی کےلیے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے۔بجلی کے ریلیف سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کے لیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔دوران اجلاس شرکا نے پنجاب میں بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے پر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔شرکا کا کہنا تھا حقیقی لیڈر شپ کا یہی تقاضا ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے۔بلاشبہ موجودہ حکومت کی جانب سے عوام کو ہوشربا مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام شروع کر رکھا ہے تاہم حکومتی فیصلوں سے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات سست روی کا شکار ہیں ،قوم کو مشکلات ومسائل سے چھٹکارہ دلانے کے حوالے سے ن لیگ کی قیادت نے موثر حکمت عملی پر عملدرآمد کی بات کی ہے ،قوم کو بجلی کے بلوں سے نجات کی بات بھی ہوئی ہے اس حوالے سے ریلیف دینے کے وعدے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ،حکومت عوام کو مسائل سےنجات دلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے عوام دشمنوں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.