پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچزنے کھلاڑیوں کی صحیح کلاس لی

209
نئے کوچز نیا کام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن اور ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی نے اپنی ترجیحات بتا دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی نے اس اسائنمنٹ پر تقرری کے بعد اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جیت ہمارے پیش نظر ہوگی۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ دنیا کے چند بہترین کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی تجویز میرے لیے پرکشش تھی، کھلاڑیوں کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔

ٹیم کی صلاحیتوں کو میدان میں بھرپور اندازسے پیش کرنا کوشش ہوگی۔

ٹیسٹ ٹیم کے کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ میں محنتی کھلاڑیوں کو اور ڈسپلن کو پسند کرتا ہوں۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور میرے لیے بھی سب سے اہم بات یہی ہے کہ میں جیتنا چاہتا ہوں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے بارے میں میرے خیالات کافی عرصے سے تبدیل نہیں ہوئے ہیں، ہمیشہ ایک توقع ہوتی ہے کہ اسے ہر وقت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ کے نقطہ نظر سے یہ ہمیشہ شاندار ہوتا ہے جب آپ کھلاڑیوں کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، یہ وہی چیز ہے جس کا میں منتظر ہوں۔

ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی نے کیپ ٹاؤن سے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے، یہ آپ کے کھیل کے ہر حصے کو جسمانی اور ذہنی طور پر جانچتی ہے، یہ تکنیک کی جانچ کرتی ہے اور یہ حقیقی امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس انداز کی کرکٹ کھیلے جو ان کے مطابق ہو، میرے لیے یہ اہم ہے،

میرا فلسفہ یہ ہے کہ آپ ایسی چیز بننے کی کوشش نہ کریں جو آپ نہیں ہیں، ایسے وقت آنے والے ہیں جب آپ کو سخت محنت کرنی ہو گی یہی ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ یہ آپ کی مہارت، ذہنی صلاحیت اور صبر کا امتحان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو بالترتیب ریڈ بال اور وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گیری کرسٹن کی ذمے داریاں پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے شروع ہوں گی جہاں آئندہ ماہ گرین شرٹس ٹی 20 سیریز کھیلیں گے جس کے بعد آٗئرلینڈ سے سیریز اور پھر جون میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت ہے۔

جیسن گلیپسی کے اسائنمنٹ کا آغاز ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹ مصروفیات سے ہوگا۔

 

تبصرے بند ہیں.