پاکستان کی ماہ نور نے سنگاپور جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
![پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگا پور میں انڈر 13 اسکواش چیمپئین شپ جیت لی۔](https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/06/132067b8a44daaab0b9b0ed75cd552bf_M.jpg)
پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے فائنل میں ہانگ کانگ کی ٹانگ چانگ سم کو بآسانی 0-3 سے قابو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
قبل ازیں آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ماہ نور علی نے سیمی فائنل میں ایشن جونیئر 4 جاپان کی ایمیلی سینیئر کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.