پاکستان ہاکی ٹیم پر قوم کو بے پناہ فخر ہے، آرمی چیف کی کھلاڑیوں سے ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سپہ سالار نے کہا کہ ہاکی ٹیم پر قوم کو بے پناہ فخر ہے۔
آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا، تقریب میں وزیر اعظم نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے مراعات کا اعلان بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔
ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.