ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

75
رمیز راجا
سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر رمیز راجا نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہر کھلاڑی ٹرائل پر لگ رہا ہے، عباس آفریدی کھیل رہے ہیں انکا مستقبل کیا ہے؟، صائم ایوب، حسن علی اور عامر کی کارکردگی بھی کوئی خاص نہیں!سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو جلد ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے، اس سے کھلاڑی کشمکش کا شکار ہیں۔وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں!، اس صورتحال میں پلئیرز بھی غیر ضروری دباؤ بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب تک کمبی نیشن نہیں بناسکی ہے، مختلف کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بالرز کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 ٹیموں میں سے 19 ٹیموں نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے لیکن پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے ابتک کچھ نہیں سوچا۔

واضح رہے کہ سلیکٹرز نے عندیہ دیا تھا کہ دورہ انگلیںڈ کے دوران ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.