شیر افضل مروت کی گاڑی کیسے حادثے کا شکار ہوگئی؟ اہم انکشاف

55
شیر افضل مروت کی گاڑی موٹروے پر ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی موٹروے پر ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

‏ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد واپسی پر شیر افضل خان مروت کی گاڑی کے 2 ٹائر پھٹ گئے۔ شیرافضل مروت اور ان کے ساتھی اس حادثے میں محفوظ رہے جس کے بعد انہیں دوسرے گاڑی میں منتقل کیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں حادثے کے بعد شیر افضل مروت کو گاڑی سے اترتے اور دوسرے گاڑی میں بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.