بھائی اختر کی یاد میں
آج بھی وہ ہنستا مسکراتا چہرہ میرے سامنے ہے ،اسکی نظروں میں بڑے بھائی کا احترام اور آنکھوں میں محبت کی چمک مجھے برسوں پرانے گھر میں لے جایا کرتی تھی ،اسکے بچپن کی معصوم شرارتوں سے لیکر لڑکپن کی ساری سرگرمیاں میرے ذہن کی دیوار پر نقش ہیں…