پنجاب کے عوام کو سہولیات دینے کے انقلابی کام شروع

14

اداریہ

پنجاب میں ہر شہری کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صحت عامہ پر خصوصی پلان پرجائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کیلئےا سپیشل الاؤنس کی منظوری دینے کا فیصلہ ہوا۔
پنجاب میں ہر شہری کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صحت عامہ پر خصوصی پلان پرجائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کیلئے
اسپیشل الاؤنس کی منظوری دینے کا فیصلہ ہوا۔
مریم نواز نے مارچ 2025 تک تمام مراکز صحت میں عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی کا ٹاسک دیا
جون 2025 تک تمام بڑے اسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
وزیراعلیٰ نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت کی
اجلاس میں بھکر میں قطری اسپتال میں کینسراسپتال، راجن پور میں اسپتال بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل کرکے فعال بنایاجائے
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 46ارب کی لاگت سے کینسر کیئر اسپتال کے پہلے مرحلے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بستروں کی تعداد 100 سے بڑھا 150 کردی گئی ہے ۔
پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعظم نے 100دنوں کے مختصر عرصے میں بے مثال فلاحی اقدامات کرکے عوام کے دل جیت لئے ۔
پنجاب کے عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے صوبے میں سو سے زیادہ فلاحی منصوبوں کے آغاز سے تیز رفتار ترقی کے نئے راستے ہموار ہوئے ہیں ۔
عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے انہیں حل کرنے کی سنجیدہ کاوشوں کے موثر نتائج سامنے آرہے ہیں ،وزیر اطلاعات پنجاب اعظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تہیہ کر رکھا ہے وہ اس معاملے میں بہت محنت کررہی ہیں اور خود ہر محکمے کو فعال بنانے کی خاطر جائزہ لیتے ہوئے اقدامات کررہی ہیں ۔کئی طرح کے فلاحی منصوبے انتہائی تیزرفتاری سے جاری ہیں ۔
تمام اقدامات کا مقصد عوام کو مشکلات سے نجات دلانا ہے ۔کئی اہم اقدامات رواں ماہ شروع کئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے پنجاب میں ہر شہری کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صحت عامہ پر خصوصی پلان پرجائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کیلئےا سپیشل الاؤنس کی منظوری دینے کا فیصلہ ہوا۔مریم نواز نے مارچ 2025 تک تمام مراکز صحت میں عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی کا ٹاسک دیا،جون 2025 تک تمام بڑے اسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔وزیراعلیٰ نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں بھکر میں قطری اسپتال میں کینسراسپتال، راجن پور میں اسپتال بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل کرکے فعال بنایاجائے،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 46ارب کی لاگت سے کینسر کیئر اسپتال کے پہلے مرحلے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بستروں کی تعداد 100 سے بڑھا 150 کردی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں بستروں کی تعداد 280 سے بڑھائی جاسکے گی ، مریم نواز نے ہدایت کی اسپتالوں میں خدمات کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کا جامع نظام بنایا جائے۔سیکریٹری ہیلتھ اسپتالوں میں دستیاب سہولیات اور رش کے تعین کے اقدامات کریں،صحت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے، صحت کے منصوبوں میں دستیاب نظام کا بہتر ین استعمال یقینی بنائیں۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحت کے منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ، مریم نواز نے کہا منصوبے کب مکمل ہوں گے، ٹائم لائن دیں،منصوبوں کا معیار مثالی ہونا چاہیے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔پنجاب کی ہر تحصیل میں فیلڈ اسپتال کی سہولت فراہم ہونی چاہیے،پنجاب میں پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ کا عالمی معیار کا خصوصی اسپتال بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔وفاقی حکو مت نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی۔پنجاب میں فری انسولین پروگرام کے آغاز ، ٹی بی ا سپتال کو جنرل اسپتال میں تبدیل کر نے کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ہر ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میڈیکل کالج قائم کرنے پر بھی غور ہوا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی میڈیکل کالجز میں 50فیصد طلبا سرکاری میرٹ پر داخل ہوں گے ،مراکز صحت اور اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں ڈیجیٹل ریکارڈ کیلئے ای ایم آر سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع ہوگئی۔وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت گرین ٹریکٹراسکیم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت چھوٹے، بڑے اور درمیانے ٹریکٹرز سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کیے جائیں گے۔وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ اسکیم ایک سال کے لیے ہو گی،کسانوں کو ٹریکٹرز کی ڈلیوری تک کا تمام سسٹم میکنائزاڈ ہو گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے اس ا سکیم کو بڑے پیمانے پر لانچ کیا جائے،ا سکیم سے فارم میکنائزیشن کو فروغ حاصل ہوگا،گرین ٹریکٹر کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز کے انقلابی فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو مشکلات سے نجات مل جائے گی ۔پنجاب میں تعمیر وترقی کے ان منصوبوں سے عوام کی خوشحالی کی راہیں کھلتی چلی جائیں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.