طلبہ نے پاسنگ مارکس کیلئے کاپیوں کے ساتھ نوٹ منسلک کردیے

455

طلبہ کی تصویر فائل فوٹو جبکہ نوٹوں کی تصویر خبر کا ماخوذ ہے۔
طلبہ کی تصویر فائل فوٹو جبکہ نوٹوں کی تصویر خبر کا ماخوذ ہے۔

بھارت کے ایک پولیس افسر نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جو امتحان دینے والے طلبہ کی طرف سے جوابی کاپیوں میں چھپائے گئے نوٹوں کی ہے۔

پولیس افسر ارن بوتھرا نے کہا کہ یہ تصویر ایک ٹیچر نے بھیجی ہے، یہ نوٹ طلبہ نے امتحانی کاپی میں چھپائے ہوئے تھے اور طلبہ یہ درخواست کر رہے تھے کہ انہیں بورڈ امتحان میں پاس کردیا جائے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہمارے طلبہ، اساتذہ اور پورے تعلیمی نظام کو بیان کر رہا ہے۔

اس پوسٹ پر کئی اساتذہ نے کمنٹس میں بتایا کہ یہ سلسلہ پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.