امریکا، ٹی وی رپورٹر نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے اسٹوڈیو پہنچ گیا

146
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا میں نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے اس کا دوست ٹی وی رپورٹر اسٹوڈیو پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اینکر کورنیلیا نکلسن اسٹوڈیو میں ایک نیوز کلپ ریکارڈ کرانے میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ان کا بوائے فرینڈ گلدستہ اور انگوٹھی لے کر وہاں پہنچ گیا جسے دیکھ کر وہ بھی حیران رہ گئیں۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون اینکر نے کہا کہ ہفتے کا دن ہم دونوں کی زندگی کا بہترین دن تھا اور ہم اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ ہم سب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ محبت اور تعاون کا اظہار کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کورنیلیا نکلسن کا منگیتر رپورٹر ہے اور دونوں کی  2020ء میں ریاست مونٹانا میں صحافتی ڈیوٹی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.