امریکی جیل میں قیدیوں کا کھانے میں پیزا اور چکن شامل کرنے کا مطالبہ

604
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کی ایک جیل میں قیدیوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار کو یرغمال بنا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر سینٹ لوئس کی جیل میں قیدیوں نے جیل کے 70 سالہ اہلکار کو 2 گھنٹے تک پکڑے رکھا۔

برطانوی اخبار کے مطابق قیدیوں نے جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کھانے کے مینیو میں گرم پیزا اور تازہ چکن شامل کی جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں نے جس سیکیورٹی اہلکار کو پکڑا اس کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا تشدد یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے کچھ دیر بعد صورتحال پر قابو  پالیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.