صبح سویرے پرندوں کی چہچہاہٹ کی وجہ دریافت

513

لاہور(نیٹ نیوز )اگر آپ صبح سویرے بیدار ہوں تو امکان ہے کہ پرندوں کی چہچہاہٹ سن کر مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہوں گے۔

علی الصبح چہچہانا پرندوں کا ایک فطری رویہ ہوتا ہے، مگر وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟

اس کی کوئی ٹھوس وجہ تو واضح نہیں مگر ماہرین نے چند خیالا ت ضرور پیش کیے ہیں۔

پرندوں کے تحفظ کے لیے قائم کرنے والے ایک برطانوی ادارے ووڈ لینڈ ٹرسٹ کے مطابق پرندوں کی چہچہاہٹ کا سلسلہ صبح 4 بجے شروع ہوتا ہے اور گھنٹوں تک جاری رہتا ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح پرندے دیگر پرندوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ان کے علاقے میں داخل ہونے سے گریز کریں یا وہ دیگر کو اپنے ساتھ تعلق قائم کرنے کے لیے متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک خیال یہ بھی ہے کہ پرندے اس طرح علی الصبح اہم پیغامات کا تبادلہ ایک دوسرے سے کرتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کے لیے خوراک کی کھوج یا دیگر سرگرمیاں مشکل ہوتی ہیں۔

ایک تھیوری یہ بھی ہے کہ پرندے صبح سویرے گانے گا کر اپنی مضبوطی کا اظہار کرتے ہیں، یعنی ان کی چہچہاہٹ دیگر پرندوں کو بتاتی ہے کہ وہ رات کو بچنے میں کامیاب رہے۔

ماہرین کے مطابق علی الصبح سرد اور خشک ہوا کے باعث پرندوں کو واضح آواز فضا میں پھیلانے کا موقع ملتا ہے اور وہ دیگر کی آوازیں سن کر انہیں پہچان بھی لیتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق پرندوں کی جسمانی توانائی بہت زیادہ نہیں ہوتی تو کسی ایک جگہ قیام کے دوران ان کا چہچہانا قابل فہم ہے۔

Daily Sarzameen is determined in providing the content for everyone which includes entertainment, politics, trending issues and many more.
روزنامہ سرزمین مستند خبریں فراہم کرنے والا ایک باوقار اخبار ہے جس میں تفریح، سیاست، رجحان ساز مسائل اور بہت کچھ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.