خواتین ساتھی اسٹارز کے ساتھ کام کا تجربہ برا رہا، نوال سعید

38

لاہور(کلچرل رپورٹر، ڈیلی سرزمین) اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو برا قرار دے دیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نوال سعید کا کہنا تھا کہ مرد اداکار خواتین کے مقابلے میں مجموعی طور پرزیادہ تعاون کرنے والے اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ برا رہا۔
شوبز میں کام شروع کیا تو متعدد تلخ تجربات بھی ہوئے۔
مجھے بتایا گیا کہ چند اداکاراؤں نے ڈرامے کی کاسٹ سے مجھے نکال کر کسی اور کو لینے کا مشورہ دیا۔
یہ سب پیشہ ورانہ حسد میں کیا جاتا ہے۔
ایک اداکارہ نے تو میک اپ آرٹسٹ سے یہ تک پوچھ لیا کہ کیا میں وگ لگاتی ہوں۔
نوال سعید کا مزید کہنا تھا کہ انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری
اور خود کو بطور آرٹسٹ اور انسان بہتر بنانے کے لیے کوشش کی اور کچھ نئے پروجیکٹس میں مثبت ماحول ملا۔

27/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.