مصباح نے کس بھارتی کھلاڑی کو پاکستان ٹیم کیلئےخطرہ قرار دے دیا؟

29
مصباح الحق
سابق کپتان مصباح الحق نے بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کو پاکستان ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو 9 جون کے میچ میں گرین شرٹس کے لیے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ سب سے بڑی رکاوٹ تو ویراٹ کوہلی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی پاکستان کے خلاف پہلے کھیل چکے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ دباؤ کا کیسے سامنا کرنا ہے، گزشتہ ورلڈکپ میں بھی کوہلی میچ ہاتھوں سے چھین کر لے گئے ہیں، ایسے کھلاڑی ہمیشہ ہی خطرناک ہوتے ہیں۔

مصباح نے اس ورلڈکپ میں جسپریت بمرا کی جانب سے بہترین بولنگ کی بھی توقع ظاہر کردی۔

تبصرے بند ہیں.