ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو شکست دے کر 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

7
اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15 ویں بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 2 صفر سے شکست دی۔

ریال میڈرڈ کے کھلاڑی Dani Carvajal نے 74 ویں اور Vinicius Jr نے 83 ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔

مقررہ وقت کے ختم ہونے تک ریال میڈرڈ کی بوروسیا ڈورٹمنڈ پر 2-0 کی برتری برقرار رہی، ریال میڈرڈ کے جیتنے پر ٹیم کے سپورٹرز نے میدان میں ہی جشن منایا اور مخالف ٹیم کے حامی مایوس دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے اپنے آخری 9 یورپی کپ فائنل جیتے ہیں اور پچھلے 11 یوئیفا چیمپئنز لیگ سیزن میں سے 6 بار ٹائٹل اپنے نام کیے۔

ریال میڈرڈ نے سب سے زیادہ 15 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.