ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سابق کرکٹر کا بھارتی ٹیم سے متعلق بڑا دعویٰ

44
بھارتی ٹیم
انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت دوسری ٹیموں کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوگا۔

ڈیوڈ لائیڈ نے ایک شو میں بات کرتے ہوئے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارتی طرز عمل پر بھی سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہہا کہ بھارتی ٹیم ناک آؤٹ کے زیادہ دباؤ والے مرحلے میں اکثر ناکام رہتی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ اس ورلڈکپ میں روہت شرما کی قیادت میں جانے والی بھارتی ٹیم دیگر ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت نہیں ہوگی کیوں کہ ٹیم ہندوستانی ٹیم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

لائیڈ نے کہا کہ ان کے بارے میں پہلے سے پیشین گوئی کی جاسکتی ہے کیوں کہ انھوں نے اپنی بیڑیاں اتاری نہیں ہیں۔

سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ بلے یا گیند سے کوئی رسک نہیں لیتے۔ ہاں وہ اپنے دن میں اچھا پرفارم کریں گے لیکن وہ واقعی دوری ٹیموں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب سے قبل 15 ناموں کے لیے سیلکٹرز نے کافی غور و خوض کیا تھا۔

ہاردک پانڈیا کو ان کی بری فارم کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال سے بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے رنکو سنگھ اور شبمن گل جیسے پلیئرز کو منتخب نہیں کیا گیا۔

بھارتی ٹیم اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گی جبکہ دو دن بعد نیو یارک میں روایتی حریف پاکستان سے ٹکرائے گی۔

تبصرے بند ہیں.