ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار

24
جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا پیسر سافٹ ٹشو انجری کا شکار ہوگئے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کے لیے کھیلنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا پیسر سافٹ ٹشو انجری کا شکار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2024 کے دوران جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا سافٹ ٹشو انفیکشن کا شکار ہوئے۔ وہ اپنے بازو کی انجری کے باعث اب مزید لیگ میں نظر نہیں آئیں گے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں اب تک وہ 11 میچز میں 8.85 کی اوسط سے 11 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ جنوبی افریقی تیز گیند بازو کے نچلے حصے میں انفیکشن کا سامنا ہے جس کے باعث وہ بھارت سے روانہ ہوچکے ہیں۔

وہ پنجاب کنگز کو راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف بقیہ میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پنجاب کنگز چونکہ پلے آف کے مقابلے سے باہر ہوچکی ہے اس لیے انتظامیہ نے ربادا کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

امید ہے کہ 28 سالہ نوجوان پیسر جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے جو کہ 2 جون سے شروع ہونے والا ہے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میگا ٹورنامنٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے میڈیکل ٹیم کی جانب سے ربادا کی انجری کی نگرانی کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.