دوسرا ٹی20: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف

18
دوسرا ٹی20: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف
ڈبلن میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

قومی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے، انہیں شاداب خان کی جگہ پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

آئرلینڈ کی ٹیم پال اسٹرلنگ کی قیادت میں میدان میں اتر ترہی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارک اڈائر، اینڈریو بلبیرنی، کرٹس کیمفر، گاریتھ ڈیلانے، جارج ڈاکریل، گراہم ہیوم، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹرکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

آئرلینڈ نے 183 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 1 گیند قبل حاصل کیا تھا۔ ٹی20 میچز میں یہ پاکستان کےخلاف آئرلینڈ کی پہلی کامیابی تھی۔

تبصرے بند ہیں.