دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری

28
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری
امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق فرانس کے مشہور کاروباری شخصیت برنالڈ ارنالٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق برنالڈ ارنالٹ 226ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ سر فہرست ہے جب کہ اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک 195 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح ایمازون کے مالک جیف بیزوس 194 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 177 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا 813 کھرب پتی شخصیات کے ساتھ سرفہرست رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں، اس سے قبل ان کے شامل ہونے کی صرف افواہیں گردش کررہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوفٹ صرف اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہونے والی پہلی فنکارہ ہیں اور اندازے کے مطابق وہ 1.1 ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

اس کےعلاوہ مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 128 ارب ڈالرز کی ملکیت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ٹائیکون مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 9ویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.