پاکستان کرکٹ کیلئے بری خبر، رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈکیخلاف سیریز سے باہر

35
پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور عرفان خان
پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے بقیہ دو ٹوئنٹی میچز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد رضوان اور عرفان خان کو آرام دینے کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑی جمعرات اور ہفتے کو لاہور میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پر کام کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.