ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی سے متعلق سنیل نارائن کا بیان سامنے آگیا

105
سنیل نارائن
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کو مسترد کر دیا۔

سنیل نارائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوشی ہے لوگ ورلڈ کپ کے لیے میری ریٹائرمنٹ کی واپسی کی خواہش ظٓاہر کرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا فیصلہ کر چکا ہوں، ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان راومن پاول نے سنیل نارائن کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات کی تھی۔

واضح رہے کہ سنیل نارائن آئی پی ایل میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.