پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی پر جاوید آفریدی کا بابر کو قیمتی تحفہ
جاوید آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں بابر اعظم کو ایک مہنگی کار تحفے میں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ایم جی کی یہ گاڑی بابر اعظم کے لیے ہے‘۔
یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے سیزن 9 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، اُنہوں نے 11 اننگز میں 56.90 کی اوسط سے پانچ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے569 رنز بنائے۔
پشاور زلمی ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے ہاٹ فیورٹ بھی تھا لیکن وہ بالترتیب ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دونوں ناک آؤٹ میچ ہار گئی۔
تبصرے بند ہیں.