طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

73
طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
آئی ٹی کورسسز کرنے کے خواہشمند حیدرآباد کے طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی گورنر سندھ انیشیٹیو فری آئی ٹی کورس کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا، گورنر سندھ نے حیدرآباد میں 12، 13 اور 14 جولائی کو آئی ٹی کورسسز کے ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کورسسز میں داخلے کے خواہشمند نوجوانوں کا انٹری ٹیسٹ تین روز تک نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں لیا جائے گا، اب تک حیدرآباد سے 35 ہزار بچوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان طلبہ و طالبات جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کرائیں، کراچی کی طرح حیدرآباد میں بھی فری آئی ٹی لیب سمیت تمام سہولیات دی جائیں گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی میں چھ ماہ کے دوران سینکڑوں بچوں نے 150 سے 800 ڈالرز کمانا شروع کردئیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.