تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

43
کیوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ تھوڑی مشکل لگ رہی ہے،ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، آج محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کھیلیں گے۔

خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہونا ہیں جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان سیریز کے میچز جیو سپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.