بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

91
ملائیشین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق محکمہ فائر اینڈ ریسکیو کے سینئر آپریشن کمانڈر نے بتایا کہ تربیتی پرواز کے دوران دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، میڈیکل افسران نے جہاز میں سوار تمام 10 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔

آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مئی میں بحریہ کے بیڑے کے کھلے دن کی تقریبات سے پہلے فلائی پاسٹ ریہرسل میں نیول اسٹیڈیم کے اوپر ایک فارمیشن میں کئی ہیلی کاپٹر نچلی پرواز کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم دل ہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع فوری طور پر تحقیقات کرے گی تاکہ کریش کی وجہ کا پتا لگایا جاسکے۔

گزشتہ مہینے ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر آبنائے ملاکا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.